جامعہ زکریاشعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری فیکلٹی آف فارمیسی کے طالبعلم عمران احمد کا پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالہ کا کامیاب مجلسی دفاع

May 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاشعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری فیکلٹی آف فارمیسی کے طالبعلم عمران احمد نے پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالہ کا کامیاب مجلسی دفاع کیا، عمران احمد نے یہ تحقیقی مقالہ شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری کی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل کی زیرنگرانی مکمل کیا،بیرونی ممتحن پروفیسرڈاکٹر سعیدالحسن پرنسپل پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی لاہور تھے۔ مجلسی دفاع میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی کے علاوہ دیگر اساتذہ کرام اورنوجوان محقیقین نے شرکت کی،عمران احمد کی تحقیق کے دو ریسرچ پیپر بین الاقوامی شہرت یافتہ جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔