• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلویز کے ایک لاکھ 37 ہزار پنشنرز ڈیجیٹل ثبوت حیات کی سہولت سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن رجسٹرڈ ملتان ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد اجمل منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیداروں جمشید خان، شیخ رفیق‘ دلدار ڈوگر‘ سرفراز خان‘ مالک سندھی‘ عبدالقدیر‘ چوہدری اشرف اور محمد آصف سمیت دیگر نے شرکت کی‘ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پنشنرز کیلئے ڈیجیٹل ثبوت حیات اور پنشن کی ادائیگی کے نظرثانی شدہ معیاری طریقہ کار کے اجرا کے باوجود پاکستان ریلویزکے تقریباً ایک لاکھ 37ہزار پنشنرز تاحال اس سہولت سے محروم ہیں جسکے باعث بالخصوص ضعیف پنشنرز کو زندگی کے سرٹیفکیٹ اور بائیومیٹرک تصدیق کیلئے بینکوں کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں، مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان نے نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے اے جی پی آر اور ملٹری اکاؤنٹس سے پنشن وصول کرنے والے پنشنرز کیلئے گھر بیٹھے زندگی کا سرٹیفکیٹ اور بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی ہے، تاہم پاکستان ریلوے کے پنشنرز کو تاحال اس سہولت میں شامل نہیں کیا گیا، اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ریلوے پنشنرز سے موجودہ دستی طریقہ کار کے تحت زندگی کے سرٹیفکیٹ اور بائیومیٹرک تصدیق وصول کی جائے۔
ملتان سے مزید