• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی جنوبی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن مکمل تیاری سے لڑیگی‘ مخدوم احمد محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ملک رمضان بھلر، کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب و ضلعی صدر لیہ ملک ریاض حسین سامٹیہ‘ جنرل سیکرٹری ڈی جی خان قاضی احسان ایڈووکیٹ‘ شفیق میرانی اوردیگر نے ملاقات کی‘ اس موقع پر ملکی سیاسی و معاشی صورتحال‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے تنظیمی امور، پارٹی کو یونین کونسل سطح تک مزید فعال اور منظم کرنےاور کارکنوں و عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی، اس موقعے پر مخدوم سید احمد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی تنظیم و کارکنان بلدیاتیالیکشن کے حوالے سے تیاریاں کریں‘ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب پورے سرائیکی وسیب میں بلدیاتی الیکشن مکمل تیاری کیساتھ لڑیگی اور اس سلسلہ میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اضلاع میں یونین کونسل سطح تک بہت جلد پارٹی کو مزید منظم و فعال کیا جائے‘ اس موقع پر انہوں نے سرائیکی وسیب کے تمام ڈویژنل، ضلعی و سٹی الائیڈ ونگز سمیت تمام تنظمیوں کو ہدایات جاری کی کہ 21 ستمبر کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جائے اور اس سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔
ملتان سے مزید