ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے انور کی موٹرسائیکل ارشد کا میٹر بجلی سیتل ماڑی کے علاقے غلام عباس کے پرس سے 7ہزار سے زائد رقم، دولت گیٹ کے علاقے اورنگزیب کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے اویس خالد ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 26ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے کے علاقے امن عباس کی موٹرسائیکل عبدالغفار کا گیس میٹر جلیل آباد کے علاقے کامران کی نقدی 30ہزار موبائل چہلیک کے علاقے پرویز اختر کا موبائل مظفر آباد کے علاقے افتخار کا سامان مہران کا موبائل شاہ شمس کے علاقے حیات اللہ کی نقدی 26ہزار مخدوم رشید کے علاقے غلام فرید ، مرید کے موبائل فونز چوری ہوگئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے رمضان کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے محمد علی کی بکریاں صدر جلالپور کے علاقے شفیق کی بکری اور مختیار خان کی نقدی 80ہزار زیورات سامان وغیرہ گلگشت کے علاے اکبر اور فراز کی موٹرسائیکلیں بی زیڈ کے علاقے ثمینہ بی بی کا سامان چوری ہوگئے اظہار سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 77ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ کوتوالی کے علاقے نوید کی نقدی 55ہزار موبائل مسلح ملزمان نے چھین کر لے گئے جبکہ صدر کے علاقے مظہر کا میٹر بجلی اور الپہ کے علاقے ریاض کی 7بکریں چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔