• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹیمیں شجرکاری مہم کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں گرین یوتھ موومنٹ کلب، ایگریکلچر والنٹیئرز سوسائٹی اور دعوتاسلامی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے یونیورسٹی کیمپس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر فواد ظفر، ڈاکٹر اختر حمید، ڈاکٹر عمر اکرم اور ڈاکٹر ارسلان علی سمیت علماکرام اور محکمہ تعلیم کے نمائندگان نے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو صاف اور خوبصورت بناتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں،یونیورسٹی میں مستقبل میں بھی ماحول دوست اور شجرکاری سے متعلق سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ملتان سے مزید