• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ہدایت پر لوڈمینجمنٹ کا دورانیہ2گھنٹے تک محدود کرنیکا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)​وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے ہائی لاس فیڈرز کے علاوہ تمام علاقوں میں لوڈمینجمنٹ کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے تک محدود کرنیکی پالیسی پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ اس ضمن میں ​چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء اور سی ای او انجینئر گل محمد زاہد نے تمام آپریشنل افسران، گرڈ سٹیشنز اور پاور کنٹرول سنٹر کو احکامات جاری کردیئے ہیں جسکے مطابق 15 اکتوبر 2026ء تک ہنگامی صورتحال کے علاوہ معمول کے مرمتی کاموں کیلئے روٹین شٹ ڈاؤن مکمل طور پر بند رہیں گے‘ ہائی لاس فیڈرز کے علاوہ کسی بھی علاقے میں 2گھنٹے سے زائد بجلی بندش پر ذمہ دار افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی،فنی خرابی یا ہنگامی صورتحال میں کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائیگی‘پاور کنٹرول سنٹر اور تمام ایس ایز اپنے اپنے علاقوں میں لوڈمینجمنٹ کے مقررہ دورانیے کی خود نگرانی کرینگے،​میپکو انتظامیہ کے مطابق وزیراعظم کے معاشی و عوامی ریلیف وژن کے تحت صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی سطح پر غفلت یا کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملتان سے مزید