• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان چیمبر کے انتخابات کو شفاف اور پر امن بنانے کیلئے خصوصی اقدامات جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 16ستمبر 2026ء کو ہونیوالے انتخابات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، انتخابات کو شفاف، غیر جانب دار، منظم، پرامن اور قانون و قواعد کے مطابق مکمل کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کی شفافیت اور نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھی مؤثر استعمال کیا جائے گا جب کہ پولنگ کے مقام پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل کی مؤثر نگرانی ہوسکے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا فوری تدارک ممکن ہو،انتخابات کے دوران پولنگ کے مقام پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے اور غیر ضروری اشیالانے پر پابندی ہوگی، ووٹرز اور امیدواروں کو موبائل فون، کیمرہ یا ایسی دیگر اشیاء پولنگ ایریا میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جن سے بیلٹ پیپر، ووٹنگ کے عمل یا ووٹر کی رائے کی رازداری متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔
ملتان سے مزید