ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے 7ڈی پورٹیوں کو گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا نجی ایئر لائن کی پرواز G9-558 شارجہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے سات ڈی پورٹیوں کو گرفتار کرلیا گرفتار افراد اقتدار حسن ، حیدر عباس ، ثنا اللہ چانڈیو ، عرفان احمد ،محمد اویس ، حسن علی اور علی بخش ایراق اور ملائیشیا میں غیر قانونی رہائش اختیار کرکے روپوش تھے جن کو حکام نے تحویل میں لیکر ملتان ڈی پورٹ کردیا ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ۔