ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی جانب سے 20فیصد کمرشل فیس کے خلاف انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کا احتجاج، انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر چوہدری محمد الیاس کی قیادت میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی، تاجروں نے بتایا کہ گلشن مارکیٹ کے دکاندار نے کمرشل فیس اداکی لیکن محکمہ نے اس کے باوجود دکان سیل کر دی اور مبینہ طور پر رشوت طلب کی، انہوں نے ڈی جی ہاؤسنگ سے مطالبہ کیا کہ محکمہ پلز سے ہماری جان چھڑائی جائے اور سائلوں کی فائلیں نہ روکی جائیں اور انہیں بروقت کلیئر کیا جائے۔