ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایم ڈی اے چوک پر معروف بیکری کو فلٹر نصب نہ ہونے، آئل تبدیلی ریکارڈ کی عدم موجودگی، پروسیسنگ ایریا میں حشرات، گندگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،اسی طرح چاہ لاہوری والا بستی عالمگیر میں سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹ کو خوراک کی تیاری میں ایکسپائری فلیورز کے استعمال پر 50 ہزار جب کہ چاہ جنون والا میں مربہ جات یونٹ کو کیمیکل ڈرم میں مربہ جات کی سٹوریج، کھلے اور ممنوعہ اجزاکے استعمال پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔