• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران لوہا مارکیٹ کیانتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ کے انتخابات کے سلسلہ میں اتحاد گروپ کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس میں تاجروں اور گروپ کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی،ریلی کے دوران اتحاد گروپ کے امیدواروں نے تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے منشور اور انتخابی پروگرام سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر حاجی رفیق چوہان، حاجی الطاف بھٹہ، محمد شفیع بھٹو، محمد اعجاز خان، اشرف بھٹہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد گروپ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور لوہا مارکیٹ کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
ملتان سے مزید