• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اورقیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میںمسلح افراد نے شہباز سے ڈیڑھ لاکھ روپے جب کہ اس کی اہلیہ سے طلائی بالیاں اور چوڑیاں لوٹ لیں،مظفرآباد کے علاقے میں ظفر اقبال کے گھر سے تین تولہ سونا، سات تولہ چاندی اور اڑھائی لاکھ روپےنامعلوم افراد لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ندیم اور عالین کی نقدی و موبائل فون چھین لیے گئے، تھانہ چہلیک کے علاقہ میں خلیل کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں قیصر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، اسی تھانے کی حدود سے فیاض کا موبائل فون چوری کرلیاگیا، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں ابرار کا میٹر چوری ہوگیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں حسین کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ کوتوالی کے علاقہ میںمسلح افراد نے قدیر سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیے، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں تین مسلح افراد نے عمران سے نقدی و موبائل فون چھین لیا، اسی تھانے کی حدود سے عاقب کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ صدر کے علاقہ میںنوید کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں آصف کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا،اسی تھانے کی حدود سے ممتاز سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میں رونق علی سے موبائل فون و نقدی چھین لی گئی، اسی تھانے کی حدود سے زبیر کے رقبےسے درخت چوری کرلئے گئے جب کہ تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں ذوالقرنین سے مسلح افراد نے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔
ملتان سے مزید