کیا آپ کو معلوم ہے؟

June 19, 2022

٭ افغانستان کا بلند ترین پہاڑ کوہ ہندوکش ہے۔

٭ دنیا کی سب سے خوبصورت بندرگاہ کا نام سڈنی ہے۔

٭ دنیا کی سب سے بڑی آرٹ گیلری میلان ، اٹلی میں ہے۔

٭ کھٹمل کھائے پیئے بغیر ڈیڑھ سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔

٭کیوی سب سے زیادہ سونگھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

٭انتہائی خوبصورت پرندہ تلور صرف صحرائے بلوچستان میں ملتا ہے۔

٭مینڈک کبھی بھی اپنی آنکھیں بند نہیں کرتا، یہاں تک کہ سوتے ہوئے بھی آنکھیں کھلی رہتی ہیں۔

٭اگر سمندر کا پانی صاف ہو تو سورج کی روشنی 240 فٹ کی گہرائی تک پہنچ سکتی ہے۔

٭ انگلیاں چٹخانے سے جو آواز نکلتی ہے وہ دراصل انگلیوں کے جوڑوں میں موجود نائٹروجن گیس کے بلبلوں کے پھوٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔

٭ماؤنٹ ایورسٹ کی بلند ترین چوٹی قرار پانے سے پہلے تک نیپال کی Kangchenjunga چوٹی کو دنیا کی سب سے بلند چوٹی تسلیم کیا جاتا ہے پھر 1956 میں مونٹ ایورسٹ کو بلند ترین چوٹی تسلیم کر لیا گیا۔