معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری فرانس میں انتقال کرگئے

June 24, 2022

معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری بروز بدھ 83 سال کی عمر میں فرانس میں انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی سطح پر پہچانے جانے والے آرٹسٹ مسعود کوہاری کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

مسعود کوہاری 1969 سے فرانس میں مقیم تھے۔

انہوں نے 25 برس کی عمر سے مصوری کا آغاز کیا، بعد ازاں انہوں نے سیرامک سے بھی فن پارے تیار کیے۔

وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے مصور ہیں جنہوں نے سیرامک پر کام کیا، انہیں 50 کی دہائی میں شہرت حاصل ہوئی۔

ان کے سوگواران میں اہلیہ اور تین بچے ہیں۔