اقتدار میں آ کر انصاف اور قانون کی بالادستی قائم کریں گے، میاں اسلم

June 25, 2022

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کی ضلعی و زونل سیاسی کمیٹیوں کا جائزہ اجلاس امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا کی زیر صدارت ہوا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نےاس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کیلئے دیانت دار قیادت کو میدان میں اُتارا ہے۔ ہمارا یہ عہد ہے کہ اقتدار میں آ کر انصاف اور قانون کی بالادستی قائم کریں گے۔ نصراللہ رند ھاوا نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔