• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر نجی چینل کے کیمرہ مین سے نقدی، موبائل، موٹرسائیکل اور دیگر اشیا ء چھین لی گئیں

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ائی نائن کے علاقہ میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے سینیئر فوٹو جرنلسٹ کے بیٹے نجی چینل کے کیمرہ مین سے اسلحہ کی نوک پر نقدی، موبائل، ہونڈا 125 موٹرسائیکل اور دیگر اشیا ، چھین لیں, مزمل علی مظہر علی نے بتایا کہ 17 دسمبر کی رات بلیو ایریا سے چھٹی کر کے راولپنڈی گھر جا رہا تھا کہ راستے میں آئی جی پی روڈ کے نزدیک نیو کٹاریاں کے مقام پر پہنچا تو دو نامعلوم ڈاکو نے موبائل،نقدی،اے ٹی ایم کارڈ اور آفس کارڈ چھین کر فرار ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید