• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی ادارے کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد

راولپنڈی (جنگ نیوز)راولپنڈی آرٹس کونسل میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا.جس میں مہمان خصوصی سابق میر راولپنڈی سردار نسیم خان تھے.جبکہ پیرزادہ راحت مسعود قدوسی .صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن شازیہ رضوان ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ حنیف ایڈوکیٹ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ضیاء اللہ شاہ سابق ممبر ٹیکنوکریٹ جاوید انور مغل ، مسعود سلطان چوہدری . جبکہ نامور شاعر وسیع شاہ. ڈاکٹر طاہر شہیر. تہذیب عافی قاری رائے نجم الحسن پروفیسر اسد علی بھی شریک ہوئے. اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق مئیر سردار نسیم خان نے کہا کہ نجی ادارے کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ طلباءء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے اس قسم کے پروگرامات کا انعقاد کرتی ہے . سردار نسیم خان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے پروگرامات کا انعقاد بھی ضروری ہے۔
اسلام آباد سے مزید