• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکوں میں لگے پھول پودوں کی نگہداشت کے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ایچ اے پی

راولپنڈی( خبر نگار خصوصی) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی کی ہدایات کے مطابق شہر بھر کے پارکس کو خوبصورت بنانے اور سردیوں کی مناسبت سے پارکوں میں لگے پھول پودوں کی نگہداشت کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ شہریوں کو بہترین تفریحی و حفاظتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بھی بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں احمد حسن رانجھا کی ہدایت پر ملیہ پارک راولپنڈی کی سجاوٹ اور پودوں پھولوں کو سردی سے بچانے کے اقدامات پر کام مکمل کر لیا گیا،پارک میں رنگ برنگے پھول اور پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں اور خوبصورتی سے سجی فضا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جبکہ فیملیز بڑی تعداد میں اس پارک کا رخ کرتے ہیں اور بہترین تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید