• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل کے روشن مستقبل کیلئے معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا، شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی(جنگ نیوز)شاہد خاقان عباسی مرکزی کنوینر عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا۔عوام پاکستان پارٹی کے زیر انتظام مسیحی برادری کے کرسمس تہوار کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے نہایت خوشگوار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم پاکستان و مرکزی کنوینر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی تھے،اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری انعام ظفر ، حافظ عثمان عباسی ،مہر لیاقت علی،سردار نزیر احمد کشمیری ،ثمینہ شعیب، تاجر رہنما شیخ عبدالوحید ، سائیں اعجاز ،فاطمہ آصف سمیت پارٹی اور مسیحی برادری سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی سیاست میں سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید