راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)گورنمنٹ ماڈرن گرلز ہائی سکول، اصغر مال راولپنڈی میں تعمیر شدہ ملٹی پرپز ہال کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے نے گزشتہ روز کیایہ ملٹی پرپز ہال 10.5 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا، جا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو افیسر نے فوری اقدامات کرتے ہوئے صرف تین دن کے مختصر عرصہ میں بقایا کام مکمل کر کے ہال کو قابلِ استعمال بنا دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کا عزم ہے کہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے اوربہترین تعلیم اسی صورت ممکن ہے تعلیمی اداروں میں معیاری انفراسٹرکچر و سہولیات دستیاب ہوں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو افیسر طارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی قیادت میں ضلع بھر میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں جہاں جہاں ترقیاتی سکیمیں نامکمل تھیں، ان کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان پر کام تیزی سے جاری ہے۔ بہت جلد تمام رکی ہوئی سکیموں کو مکمل کر کے سکولوں کے حوالے کر دیا جائے گا ۔