راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی خریدنے پرمجبورکردیاگیا،سید ظہیر احمدشاہ کی قیادت میں اڈیالہ روڈ پر واقع نجی کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائیٹی کے رہائشیوں کے ایک وفدنے جنگ کوبتایاکہ وہ سوسائٹی کے بل بروقت اداکرتے ہیں سوسائٹی منیجمنٹ نے گھروں کوپانی کی سپلائی بندکردی ہے ،دس ،دس دن پانی فراہم نہیں کیاجاتا اور بذریعہ ٹینکرزپانی فروخت کیاجارہاہے۔