راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں وارداتیں2 گاڑیاں، رکشہ 18 موٹر سائیکل، غائب ہوگئے۔شہری طلائی زیورات، نقدی ، موبائل فونز و دیگر اشیاء محروم،گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں،قیمتی اشیاء نقدی لوٹ لی گئیں۔ راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 13 موٹرسائیکلوں ،ایک رکشے 21موبائل فونز،طلائی زیورات ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ شمس آباد میں 2موٹرسائیکل سوار محمدعمر اور اس کےدوست سےاسلحہ کی نو ک پر موبائل اور 7ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں 2موٹرسائیکل سوار اکرام اللہ اور اس کےدوستوں سے اسلحہ کی نو ک پر 3موبائل ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ میں گروٹی سٹاپ کے قریب2موٹرسائیکل سوارقدیر حیدر سے گن پوائنٹ پر موبائل،تھانہ ریس کورس کے علاقہ رینج روڈ پر 2موٹرسائیکلوں پر4ملزمان جبران اقبال کی فارمیسی سے 2لاکھ80ہزارروپےاور 2موبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ انڈس روڈ لال کڑتی سے 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرحارث سے2 موبائل چھین کرفرار ہوگئے ،بینک روڈ پر عبدالرحمٰن عثمانی کی دکان سےموبائیل اور2لاکھ 9 ہزار روپے، ڈھبیاں میں محمد رفیق کےگھر سے تالے توڑ کرایک لاکھ 20ہزارروپے، سونا مالیتی 7لاکھ روپے اور ایل سی ڈی ،واہ کینٹ میں شاہداقبال کے گھرسے 40ہزار روپے ،لیپ ٹاپ اورسونا مالیتی 2لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔ ادھراسلام آبادکے شہری مختلف وارداتوں میں 2گاڑیوں 5موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر شہری سے گاڑی چھین لی گئی ، تھانہ آبپارہ کے علاقہ سے ایک گاڑی ،تھانہ مارگلہ ،تھانہ نون ،تھانہ شمس کالونی ،تھانہ کھنہ اور تھانہ نیلورکے علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ۔