اسلام آباد (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی طارق حسن نے کہا ہے کہ گلگت۔ بلتستان کے انتخابات میں ق لیگ کسی سیاسی جماعت کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی۔ تمام سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گلگت بلتستان ق لیگ کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔