راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تیتروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 4 ملزموں کو گرفتار کرکے جوئے پرلگائی رقم ، 5 تیتر اور موبائل فون قبضے میں لے لئے گئے ، تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیتروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 4ملزموں کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزموں سے داؤ پر لگی ؤرقم 19 ہزار 700 روپے، 5 تیتر اور 4 موبائل فون برآمد ہوئے۔