ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والے ڈاکو کی شناخت ہو گئی

June 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ بستی ملوک کے علاقے اڈا منیر آباد میں ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو کر پکڑے جانے والے ڈاکو کی شناخت ہو گئی، ڈاکو بدھلہ سنت کا رہائشی نکلا،پولیس کے مطابق ڈاکو کا نام محمد قاسم ہے اور وہ چک ون ٹی بدھلہ سنت کا رہائشی ہے، ڈاکو گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا لیکن اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، حالت سنبھلنے پر اسے تفتیش کے لیے تھانہ بستی ملوک منتقل کیا جائے گا ، واضح رہے کہ گزشتہ شام اڈا منیر آباد پر واردات کے دوران مزاحمت پر ایک ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ساتھی اور ایک شہری زخمی ہوئے تھے۔