کشمیر لیگ میں ادائیگی نہ ہونے پر چار ٹیموں کی کرکٹ بورڈ سے شکایت

June 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر پریمیئر لیگ کی چار فرنچائزز مظفر آباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز، راولاکوٹ ہاکس اور میرپور رائلز نے پی سی بی کو مشترکہ خط لکھا ہے جس میں شکایت کی گئی ہے کہ پہلے سیزن میں سینٹرل پول شئیر کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں پی سی بی چیئر مین رمیز راجا نے تصدیق کی تھی کہ کشمیر پر یمیئر لیگ کی رپورٹ ہمارے پاس آئی ہے جس میں چار فرنچائز خوش نہیں ہیں ہم نے اس حوالے سے تمام معاملات سے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ متن کے مطابق کے پی ایل انتظامیہ نے پہلے سیزن کی آڈٹ رپورٹ نہیں فراہم کی ۔ معاہدےکے تحت مطلوبہ لیگ کونسل کی عدم تشکیل کی گئی انتظامیہ نے شکایات کے باوجود جواب نہیں دیا۔ پی ایل مینجمنٹ نے چیک بھی واپس لے لیے۔