1150تھیلے آٹا خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام

June 26, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 1150تھیلے آٹا خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس اورمحکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آٹے سے لدا ٹرک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ٹرک ڈرائیور حیدر خان کو گرفتا رکرکے ٹرک سے1150تھیلے آٹا برآمد کرلیاگیا۔