ٹرین مارچ کاآج بھرپوراستقبال کرینگے،ذکراللہ مجاہد

June 26, 2022

لاہور(نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر للہ مجاہد نے کہا ہے کہ ٹرین مارچ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے،آج 26 جون شام7:30 بجے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے نکلنے والے ٹرین مارچ کا اہل لاہور ریلوے اسٹیشن پر فقید المثال استقبال کریں گے۔ٹرین مارچ کا استقبال ڈاکٹر، وکلاء، اساتذہ، تاجر، مزدور اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کریں گے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ریلوے اسٹیشن پر اہل لاہور خصوصی خطاب کریں گے ۔ٹرین مارچ موجودہ فرسودہ نظام، مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف ایک جہاد ہے ۔