بریڈ فورڈ میں آئی جے سی پاکستان کے سالانہ انتخابات

June 27, 2022

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ)آئی جے سی پاکستان کے سالانہ انتخابات کا انعقادبریڈفورڈ میں کیا گیا سابق لارڈ میئرز، کونسلرز، سماجی،سیاسی ،کاروباری شخصیات، قونصلیٹ آف پاکستان بریڈ فورڈ کے قونصل جنرل ابرار حسین خان اور ممبرآف برطانوی پارلیمنٹ عمران حسین نے شرکت کی۔ بریڈفورڈ میں منعقدہ آئی جے سی پاکستان کے 2022_2023 کے الیکشنز میں اوورسیز باڈی کے لئے راجہ واجد حسین صدر، عرفان احمدنائب صدر ،مقدس مجید فنانس سیکرٹری اور بلال محمد خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔برطانیہ باڈی کیلئے راجہ خاور بشیر صدر،ثاقب نذیر نائب صدر،قاضی کامران جنرل سیکرٹری اور ملک فاروق بطور انفارمیشن سیکرٹری کامیاب قرار پائے، اس موقع پرقونصل جنرل ابرار حسین خان اور ایم پی عمران حسین نے آئی جے سی پاکستان کےکامیاب انتخابات پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی صحافی عالمی سطح پر قابل فخر صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور عوام کو دنیا بھر کےحالات و واقعات سے آگاہ کر رہے ہیں، دیگر شرکا نے آئی جے سی پاکستان برطانیہ میں بیلٹ کے ذریعے کامیاب انتخابات کے انعقاد پر ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ برطانیہ میں مقیم صحافی اپنےکام سے پاکستان کا وقار بلند رکھیں گے، کونسل کے مرکزی چیئرمین وقار بابر مغل نے تنظیم کےاغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم اس لحاظ سے مختلف ہے کہ ہم پاکستان اور دیگر ممالک میں مقیم صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور خاص طور پر پاکستان میں بے کسی کی زندگی گزارنے والےصحافیوں کو مالی امداد اور قانونی معاونت کے ساتھ ساتھ تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد بھی کرتے ہیں۔ ضرورت مند صحافیوں کی مالی مدد کیلئے تنظیم کے نو منتخب صدر راجہ خاور اور سپریم کونسل کے ممبر چوہدری بشیر جلد ہی پاکستان جاکرمستحق صحافیوں میں ڈیڑھ ملین کی رقم تقسیم کریں گے،سپریم کونسل کے ممبر غلام حسین اعوان، چودھری بشیر، راجہ ثاقب، تنویر بخاری، ادیب مشتاق اور محمدادریس نے تنظیم کی کارگردگی پر روشنی ڈالی اور ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، سرپرست اعلیٰ شکیل قرار مرکزی صدر سردار ممتاز انقلابی اور ڈاکٹر سعدیہ کمال نے پاکستان سے ٹیلی فونک خطاب کیا،الیکشن کمیشن کے فرائض طاہر خان،علامہ حافظ آزاد، اسد ملک اور قیصر محمود نے سر انجام دیئے ،کونسل کے سرپرست اعلیٰ طاہر خان کی جانب سے نتائج کے اعلان کے بعد قونصل جنرل ابرار حسین خان نے کامیاب ہونے والے عہدیداران سے حلف لیا۔