ن لیگ اوراتحادیوں نے معیشت کی بحالی کاآغاز کردیا،عمران گورایہ

June 27, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن پنجاب عمران گورایہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی ناقص معاشی پالیسیوں نے ملک کو اس حال تک پہنچایا ہے، ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر کی وجہ بھی پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے ہیں۔ عمران گورایہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کا اقتصادی اور معاشی طور پر بیڑہ غرق کیا تاہم اب وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی حکومت نے ملکی معیشت کی بحالی کا آغاز کردیا ہے۔