لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہورپریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو عامر ضیاءاور چیف ایگزیکٹولیسکو انجینئر رمضان بٹ نے شرکت کی . اس موقع پرصدر ارشد انصاری نے کہا کہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو عامر ضیاءاور چیف الیگزیکٹو انجینئر رمضان بٹ کی قیادت میں لیسکو نے اہداف حاصل کئے ہیں، لائن لاسز اور لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہوئی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو عامر ضیاءنے کا کہاکہ چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کی قیادت میں ایک سال میں 138 ارب روپے سے زائد مالی بچت حاصل کی۔ انھوں نے بتایا کہ کمپنی کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر رہے ہیں اووربلنگ کا خاتمہ کر دیاہے جبکہ صارفین کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے اس موقع پر چیف لیسکو رمضان بٹ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ لیسکو کی کامیابیاں ٹیم ورک، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے مو ¿ثر استعمال کا نتیجہ ہیں لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کلب آمد پر معززمہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔