لاہور ( جنر ل رپورٹر ،اپنے نامہ نگار سے،خبر نگار) 327ویں وساکھی فیسٹیول کے انتظامات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری شرائینز ناصر مشتاق نے وساکھی میلہ کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب 327 ویں وساکھی فیسٹیول کیلئے فول پروف انتظامات کئے ہیں ،دوسری جانب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے صحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔عالمی یوم صحت پر عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔