• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی عوام نے گریٹر اسرائیل کا شیطانی منصوبہ روک دیا ، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیاسی قومی پارلیمانی اُمور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کی اور سجادہ نشین دربار میاں میر پیر سیّد ہارون گیلانی سے ملاقات میں کہا کہ مِلّتِ اسلامیہ کی آزمائش اور بحرانوں کا واحد حل عالمِ اسلام کا اتحاد ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام نے بیداری اور مزاحمت کے ذریعے گریٹر اسرائیل کا شیطانی منصوبہ روک دیا ہے۔ مِلی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 11 اپریل کو منعقد ہوگا جس میں سربراہی اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید