• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مند شہری ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہیں، پروفیسر محمد فاروق افضل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ صحت مند شہری ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہیں۔رواں سال کے تھیم“Together for Health, Stand with Science”کی مناسبت سے ایل جی ایچ میں صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید تحقیق، ویکسینیشن اور ایویڈنس بیسڈ میڈیسن کے ذریعے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج ممکن ہوسکا۔جس کے باعث طب کی دنیا میں نئی جہتیں متعارف ہوئیں اوراموات کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر متوازن خوراک اور سست طرزِ زندگی امراض کو بڑھا رہے ہیں، جبکہ صحت مند عادات اپنانا ناگزیر ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز پر تیزی سے عمل جاری ہے تاکہ ہر شہری کو معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
لاہور سے مزید