• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ ہجویریہ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کا پُرجوش استقبال

لاہور (خبر نگار)طلبہ کو منظم اور جدید سہولیات سے آراستہ ماحول میں معیاری دینی اور عصری تعلیم فراہم کرنا متوازن اور بیدار نسل کی تربیت کے لیے ناگزیر ہے”، یہ بات ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب حافظ انیس الرحمان نے جامعہ ہجویریہ کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے صبح کے وقت کلاسز کا معائنہ کیا اور طلبہ کے لیے فراہم کردہ تعلیمی انتظامات اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر پرنسپل نے نئے داخل ہونے والے معزز طلبہ کرام کو پرتپاک خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ علم، نظم و ضبط اور روحانی تربیت کے فروغ میں اپنی روایات کو مزید مستحکم کرے گا۔
لاہور سے مزید