آئیسکو آپریشن سرکلز کے انچارج منگل کوصارفین کی تجاویز/مسائل سنیں گے

June 27, 2022

اسلام آباد (جنگ نیوز) تمام آئیسکو آپریشن سرکلز انچارج 28جون کو ٹیلیفون اور فیس بک پر براہ راست صارفین کی تجاویز اور مسائل سنیں گے۔ اس حوالے سے اسلام آباد‘ راولپنڈی سٹی اور کینٹ‘ اٹک‘ چکوال اور جہلم کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز منگل کو دن ساڑھے 10سے ساڑھے 12بجے تک متعلقہ سرکلز کے ٹیلیفون نمبرز پر دستیاب ہونگے۔ صارفین اپنا نام‘ رابطہ نمبر اور بجلی بل کا حوالہ نمبر بتا کر شکایات نوٹ کروا سکتے ہیں۔