ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم

June 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم،تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے کمپری ہینسو سکو بوسن روڑ پر محمد عابد سے تین ڈاکو تین ہزار روپے سمیت موبائل چھین کر فرارہوگئے ،تھانہ قطب پور کے علاقے صدیق آباد میں سلیم بھٹی سے دو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر 15ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا، دائرہ بستی میں دو ڈاکوئوں نے آصف سے47ہزار لوٹ لیے ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے ناردن بائی پاس چوک میں محمد فہد سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 75ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے، نقشبند کالونی میں توقیر منیر سے دوڈاکوئوں نے 13ہزار لوٹ لیے، تھانہ مظفرآباد کے علاقے گوہر والی پل میں محمد سلیم سے تین ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھین لی، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے کھاد فیکٹری میں محمد وقاص سے ڈاکو نے15ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا، تھانہ قادرپورراں کے علاقے خانیوال روڈ ناکہ شالیمار میں لال احمد سے تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل سمیت نقدی چھین کر لے گئے ،تھانہ ممتازآباد کے علاقے ہیڈ ڈمری میں سجادحسین سے دو ڈاکو پچاس ہزار لے گئے، تھانہ الپہ کے علاقے چای سید والا متی تل روڑ پر حاجی عبدالعزیز سے تین ڈاکو نقدی50ہزار اور موبائل چھین کر فرارہوگئے، اٹھنگل چوک چاہ جال والہ میں منور عباس سے دو ڈاکو موٹرسائیکل لےگئے جب کہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے بابر چوک اسد سے دوڈاکو 25ہزار سمیت موبائل لوٹ کر فرارہوگئے ۔