ملتان (سٹاف رپورٹر) فپواسا پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد بنیامین نے اساتذہ اور ملازمین کی طرف سے مالی معاملات پر آواز اٹھانے والوں کے خلاف ایمرسن یونیورسٹی انتظامیہ کا انکوائریاں اور ایف آئی آر درج کروانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اساتذہ اور ملازمین کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی آزادانہ انکوائری کرے اور شکایت درج کروانے والوں کے خلاف انکوائریاں اور ایف آئی آر واپس لے، یونیورسٹی انتظامیہ معاملات کو درست کرنے کی بجائے شکایت کنندہہی کو ہراساں کر رہی ہے جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں، اگر ایک ہفتے میں معاملات درست سمت میں حل نہ کئے گئے تو پھر اس حوالے سے گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کےان کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔