• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ پیسٹ وارننگ کی کارروائی، 6 ہزار کلو غیرقانونی تیار زرعی ادویہ پکڑی گئیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے جعلی، غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاںجاری ہیں،اس سلسلے میں محکمہ پیسٹ وارننگ ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آبادی والے علاقے میں قائم غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ احاطے میں گرینولر زرعی ادویات کی غیر قانونی فارمولیشن و پیکنگ پکڑ لی،ڈاکٹر عبدالرؤف، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پیسٹ وارننگ) تحصیل ملتان کی سربراہی میں کارروائی کی گئی ،کارروائی کے دوران 6,064 کلوگرام زرعی ادویات قبضے میں لے لی گئیںجن کی مالیت تقریباً 29 لاکھ 82 ہزار 996 روپے ہے، کارروائی کے دوران غیر رجسٹرڈ فرم کی جانب سے آبادی والے علاقے میں زرعی ادویات کی غیر قانونی فارمولیشن اور پیکنگ کا انکشاف ہوا،موقع سے دو نمونے حاصل کرکے کیمیائی تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے جب کہ غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، پیسٹی سائیڈز انسپکٹر ڈاکٹر عبدالرؤف کی مدعیت میں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہ شمسملتان میں استغاثہ جمع کرا دیا گیا ہے اور ضبط شدہ زرعی ادویات کو کیس پراپرٹی کے طور پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید