• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جمعیت اہلحدیث واہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہلحدیث واہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین ریلی بوسن روڈ پرنکالی گئی، اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ملتان کے سینئر نائب امیر علامہ عنایت اللہ رحمانی، ضلعی ناظم قاری نزاکت حسین، نائب امیر مولانا عبدالحمید عابد، اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی، مولانا عمران سلفی،مولانا صدیق حامد، مولانا ذوالقر نین، قاری محمد عبداللہ نے حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کے مقدس مقامات ہیں جن کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے،انہوں نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کر تے ہوئے مسلم مما لک اور عالمی برادری سے مقدس مقامات کی سلامتی اور خطے میں ا من کے لیے موثر کردارادا کرنے کامطالبہ کیا۔
ملتان سے مزید