ملتان(سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال کے میدان میں لیٹی مریض بچے کی والدہ پر گاڑی چڑھ دوڑی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمی خاتون کا علاج شروع ،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، جلالپور سے تعلق رکھنے والےمحمد جلال نے بتایا کہ اس نے اپنے نومولود بچے کو علاج کی غرض سے اپنی اہلیہ عاصمہ کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال میں داخل کرایا تھا، میری اہلیہ ہسپتال کے باہر گرائونڈ کے قریب لیٹی ہوئی تھی کہ گاڑی اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر ٹانگ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں عاصمہ کی حالت غیر ہوگئی اور جس پر اسے داخل کرکے فوری طبی امداد فراہم کی گئی ،اطلاع پولیس کی تو تھانہ چہلیک پولیس موقع پر پہنچی اور گاڑی ڈرائیورمحسن جو شیشہ کا کام کرتاتھا اپنی گاڑی چلڈرن ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کرنے آیا تھا کو گرفتار کرلیا گیا ۔