ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے میں امیر حمزہ سے دو ڈاکو ایک لاکھ 5ہزار سمیت دو موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر سجاد حسین سے موبائل فون لے گئے، شان ریاض کی موٹرسائیکل، دہلی گیٹ کے علاقے میں حسن کا موبائل فون، بدھلہ سنت کے علاقے میں مظہر عباس کی گائے، مخدوم رشید کے علاقے میں سلیم کی بیل ریڑھی، بستی ملوک کے علاقے میں اکرم کا سونا، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں گل شیر کی موٹرسائیکلاور صدر شجاع آباد کے علاقے خضر حیات کی بکریاں چوری ہوگئیں جب کہتھانہ بی زیڈ کے علاقے میں دو ڈاکو شہری سے نقدی اور موبائل فون لے اڑے،کوتوالی کے علاقے میں ضیغم عباس کا موبائل فون، ڈی ایچ اے کے علاقے میں حاجراں بی بی کا میٹر بجلی، قادر پورراں کے علاقے میں فیصل کا سولر انورٹر، کینٹ کے علاقے میں کاشف، جلیل آباد کے علاقے میں حمزہ، چہلیک کے علاقے میں حمزہ جہانگیر، شاہ شمس کے علاقے میں خلیل احمد اور ممتاز آباد کے علاقے میں ساجد کے موبائل فونز چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔