ملتان (سٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر ابو بکر علی سعد کو چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کا ڈائریکٹر ایمرجنسی مقرر کیا گیا ہے، ان کی تعیناتی پر طبی حلقوں اور مریضوں کے لواحقین کی جانب سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہان کی سربراہی میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔