• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب انٹرنز میں تقرری احکامات اور سابق انٹرنز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنیکی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب نوجوان زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت بہاولپور میں نئے منتخب انٹرنز میں تقرری کے احکامات اور سابق انٹرنز میں تجربہ کے سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے خالد محمود ججہ تھے جب کہ ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور محمد جمیل غوری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق سمیت محکمہ زراعت کے دیگر افسران بھی شریک ہوئے، اس موقع پر ایم پی اے خالد محمود ججہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے جامع کسان دوست اقدامات کر رہی ہے،جدید زرعی ٹیکنالوجی، معیاری زرعی مداخل، بہتر پیداواری سہولیات اور فیلڈ رہنمائی کی فراہمی کے ذریعے کاشتکاروں کی پیداواری صلاحیت اور آمدن میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان زرعی گریجویٹس کو عملی تربیت اور فیلڈ تجربہ فراہم کرنا اس وژن کا اہم حصہ ہے، کیونکہ یہی نوجوان جدید زرعی علم کو کاشتکاروں تک منتقل کرنے، پیداواری مسائل کے حل اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں پل کا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نوجوان زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت انٹرنز کو 70 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا، جس سے انہیں عملی تجربے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔
ملتان سے مزید