کینیڈا میں ہاتھیوں کی قدیم ترین نسل دریافت

June 28, 2022

کینیڈا میں سونے کی کان سے ایک نوجوان کان کن نےہاتھیوں کی قدیم ترین نسل دریافت کرلی ہے۔

اس نوجوان نےسونے کی کان سےوولی میموتھ (ہاتھیوں کی قدیم ترین نسل) کے بچے کی تقریباََ 35 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی لاش برآمد کی ہے۔

برفانی دور کے فوسلز ریکارڈ میں شامل، ہاتھیوں کی قدیم نسل کے اس بچےکی لاش سونے کی کان میںاب تک محفوظ تھی۔

قدیم حیاتیات کے ماہر گرانٹ زازولا نے بتایا کہ اس بچے کی سونڈ، دم اور چھوٹے چھوٹے کان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شمالی امریکا میں زمانہ قدیم کی زندگی کے حوالے سے سب سے اہم ترین دریافت ہے کیونکہ اس کی لاش پر کھال اور بال اب تک موجود ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسی طرح کی ہی ایک دریافت الاسکا میں بھی ہوئی تھی، جہاں 1948 میں ایفی نامی ایک جزوی میموتھ بچھڑا دریافت ہوا تھا۔

اس کے علاوہ 2007 میں سائبیریا میں ایک لیوبا نامی 42 ہزار سال پرانا شیرخوار ممی وولی میموتھ ملا تھا۔