فہد مصطفی اور ماہرہ خان کا شاندار ڈانس، مداح حیران

June 28, 2022

فہد مصطفٰی اور ماہرہ خان کا شاندار ڈانس، مداح حیران

معروف اداکار فہد مصطفی اور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے شانداز ڈانس اسٹیپس سے فلمی مداحوں کو حیران کردیا۔

فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی نئی فلم’ قائداعظم زندہ باد‘ کا گانا ’لوٹا رے‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس گانے کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، یہی نہیں بلکہ دونوں اداکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری اور ڈانس اسٹیپس کی بھی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

اس گانے کو گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار اسرار شاہ نے اپنی سریلی آواز میں گایا ہےجبکہ اس کی موسیقی کوشانی ارشد نے ترتیب دیا ہے۔

خیال رہے کہفہد مصطفی اور ماہرہ خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔