رشی کپور نے رنبیر کو شادی و فیملی کا آغاز کرنے سے متعلق کیا مشورہ دیا تھا؟

June 28, 2022

بالی ووڈ کے دو مشہور فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے نوبیاہتا جوڑے رنبیر اور عالیہ بھٹ کی رواں سال اپریل میں شادی ہوئی تھی، جس کے بعد اب ان دونوں کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز عالیہ بھٹ نے اپنے پرستاروں کو اس وقت خوشگوار حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر یہ اعلان کیا کہ وہ امید سے ہیں۔

رنبیر کے پرستاروں کے لیے یہ خبر اس لیے بھی اہم تھی کیونکہ ایسی بہت سی مثالیں موجود تھیں جب رنبیر کے والد رشی کپور نے دادا بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر کے آنے کے بعد رنبیر کے پرستاروں نے سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں رشی کپور، اپنے بیٹے رنبیر کو شادی اور فیملی کا آغاز کرنے سے متعلق مشورہ دیتے نظر آرہے ہیں۔

ان کا ویڈیو میں مزید کہنا تھا کہ تمہیں اپنی ازدواجی زندگی اس خاتون کے ساتھ گزارنا ہے جو کہ تمہاری جیون ساتھی ہوگی، لہٰذا اس حوالے سے بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ وہ تمہارے بچے کی ماں بھی ہوگی۔ اس بچے کے پردادا راج کپور ہوں گے جبکہ وہ میرا پوتا ہوگا۔