جرمنی:ایک ہفتے سے لاپتہ 8سالہ بچہ گٹر سے زندہ برآمد

June 29, 2022

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن پولیس نے ایک ہفتے سے لاپتہ 8سالہ بچہ گھر کے قریب بنے گٹر سے برآمد کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس نے گمشدہ بچے کو گھر سے 20منٹ کی دوری سے برآمد کیا ہے جو 17جون سے لاپتہ تھا اور پولیس تمام تر کوشش کے باوجود بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے تھے۔بچے کو ڈھونڈنے میں 43سالہ راہ گیر نے اہم کردار ادا کیا جس نے گٹر سے کسی بچے کی آواز سنی تو فوراً پولیس کو مطلع کیا۔پولیس اطلاع ملتے ہی بچے کو برساتی پانی کے گزرنے کےلیے بنائے گئے گٹر سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بچہ کئی دنوں تک گٹر میں رہنے کے باعث ’ہائیوتھرمک‘ (جس میں جسم کا درجہ حرارت انتہائی کم ہوجاتا ہے اور انسان کپکپانے لگتا ہے) کا شکار ہوگیا ہے لیکن وہ اب بھی نارمل ہے۔