آکٹوپس اور انسانی دماغ میں ایک جیسے جینز ہوتے ہیں؟

June 29, 2022

فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہآکٹوپس اور انسانی دماغ میں موجود ’جمپنگ جینز‘ مشترک ہوتے ہیں۔

سائنس دان یہ بات جانتے ہیں کہ آکٹوپس انتہائی پیچیدہ دماغ اور علمی صلاحیتوں کے ساتھ ایک غیر معمولی جاندار ہے، اٹلی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق، ان جانوروں کی اعصابی اور علمی پیچیدگی انسانی دماغ کے ساتھ مالیکیولر مشابہت سے پیدا ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے پایا کہ آکٹوپس اور انسانی دماغ ایک جیسے ’جمپنگ جینز‘ کا اشتراک کرتے ہیں اور انسانی دماغ کا 45 فیصد سے زیادہ حصہ ایسے ’جمپنگ جینز‘ پر مشتمل ہوتا ہے۔

’جمپنگ جینز‘ کونسی اقسام کے آکٹوپس میں پائے جاتے ہیں؟

تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ ’جمپنگ جینز‘ انسانوں کے علاوہ دیگر دو آکٹوپس کی اقسام میں فعال ہوتے ہیں، پہلی قسم عام آکٹوپس کی ہے جبکہ دوسری قسم کیلیفورنین آکٹوپس کی ہے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ ان ’جمپنگ جینز‘ کا تعلق ’لائن‘ خاندان سے ہوتا ہے اور سائنس دانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہلائن ٹرانسپوسن کا تعلق یادداشت،سوچنے سمجھنے اور سیکھنے کی صلاحیتوں سے ہوتا ہے۔

محققین میں سے ایک نے بتایا کہ جب اُنہوں نے آکٹوپس کے عمودی حصے میں سرگرمی کا اشارہ دیکھا تو اُنہوں نے چھلانگ لگا دی، آکٹوپس کا عمودی حصہ دماغ کا ایک سانچہ ہے جو سوچنے سمجھنے اور سیکھنے کی صلاحیت کا مرکز ہے جس طرح انسانوں میں یہ ذمہ داری ہِپوکیمپس کے پاس ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس بین الاقوامی تحقیق میں دنیا بھر سے 20 سے زیادہ محققین شریک ہوئے۔