• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ کے باہر دھرنا، وزیراعلیٰ اور بانی کی بہنوں کے درمیان شدید اختلافات

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) اڈیالہ جیل سے تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر بانی تحریک انصاف کی صحت کو لے کر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سرگرکردگی میں جاری دھرنا نما اجتماع میں جمعہ کی صبح کو اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے بارے میں وزیراعلیٰ اور بانی کی بہنوں کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے گروپ کا خیال ہے کہ وہ جمعہ کو دن ہوتے ہی سپریم کورٹ کا رخ کرے جس پر دوسرے گروپ کی خواہش ہے کہ صحت کے سوال پر عام ہڑتال کی اپیل کردی جائے۔ یہ بحث و غمیص ایسے موقع پر ہورہی ہے جب احتجاج کرنے والوں کی تعداد ڈھائی سو سے بھی کم ہے جن میں ایک سو کے لگ بھگ یوٹیوبر ہیں، یہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنے والوں کی کم ترین تعداد ہے۔ جیل کے ذرائع نے جنگ/ دی نیوز کو جمعرات کی شام بتایا ہے کہ بانی تحریک کو ہفتے کی شب اسلام آباد کے بڑے اسپتال میں دیے گئے علاج سے قابل لحاظ افاہ ہوا ہے، اس کی آنکھ کے داخلی حصے میں درد ختم ہوگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید